چنئی سپر کنگز کے مداح غصے میں ………………


(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز)
کولکتہ: رویندرا جڈیجا حالیہ آئی پی ایل میں اب تک کچھ خاص پرفارم نہیں کرپائے ہیں۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے میچ میں چنئی کے آل رائونڈر کی ناقص فیلڈنگ پر شائقین بھڑک اٹھے، انھوں نے ٹیم میں جڈیجا کے کردار پر سوال اٹھا دیا ہے،وہ اب تک 9 میچز میں صرف 59 رنز بنا پائے اور 3 ہی وکٹیں ہاتھ لگی ہیں۔ انھوں نے گذشتہ شب حریف اوپنر سنیل نارائن کے لگاتار2کیچز ڈراپ کرکے شائقین کو خاصا مایوس کیا۔

اولین موقع اننگز کے دوسرے اوور میں کے ایم آصف کی گیند پر سامنے آیا جب جڈیجا مڈ آف پوزیشن پر سنیل کا کیچ تھامنے میں ناکام رہے، وہ پہلی کوشش کے بعد دوسری کوشش میں بھی گیند کو قابو نہیں کرپائے، دوسری بار بھی آصف کی ہی گیند پر جڈیجا نے کیچ ڈراپ کیا، اس پر وکٹ کے پیچھے کھڑے دھونی بھی حیران دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …