لاہور میں ریڈ الرٹ جاری


لاہور:(سٹی ڈیسک/میڈیا92نیوز) لاہوریوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری، باغوں کے شہر لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے بچے اور بڑے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، انسانوں کا سانس لینا بھی محال ہوگیا، محکمہ تحفظ ماحولیات آلودگی ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنے میں ناکام ہوگیا۔
ماحولیاتی آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔ باغوں کے شہر میں ترقیاتی منصوبے، ٹریفک کا رش، سٹیل ملز، لوڈشیڈنگ اور دھوئیں کے بادل چھوڑنے والی گاڑیاں ماحول میں زہرگھول رہی ہیں جس کی وجہ سے لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔
ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات نسیم الرحمان شاہ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی گلوبل وارمنگ کا باعث بن رہی ہے، یہاں شجرکاری جنگی بنیادوں پر ضروری ہے۔
ایک سروے رپورٹ کے مطابق بھارت میں دہلی، چین میں بیجنگ اور پاکستان میں کراچی کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، گزشتہ دس سالوں میں ماحولیاتی آلودگی کے باعث شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …