متعدد نئے فیچرز متعارف


نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)فیس بک کی جانب سے سالانہ ایف8 ڈیولپر ز کانفرنس پر متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اگیومنٹڈ رئیلٹی فلٹرز،آن لائن ڈیٹنگ اور سٹر یمنگ کے ساتھ فیس بک حریف ایپس کو ہمیشہ پیچھے رکھنا چاہتی ہے ۔مارک زکربرگ کی جانب سے سالانہ کانفرنس کے موقع پر درج ذیل فیچرز کا اعلان کیا گیا ،جو آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے ۔فیس بک لائیو کا آپشن تو طویل عرصے سے ہے مگر واچ پارٹی لائیو سٹر یمنگ کو کچھ مختلف انداز سے کرنا ہے ۔یعنی ایسی لائیو ویڈیو چیٹ جس میں صارف اور اس کے منتخب کردہ دوست ہی موجود ہوں ۔مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ جیسے کا دوست کانگریس کے سامنے پیش ہو تو آپ بھی اب دوستوں کے ساتھ ہو سکیں گے اور اکھٹے رویا ہنس سکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …