چوہدری نثار کے ہوتے ہوئے حکومت کے خلاف فیصلے آئے: پرویز رشید

اسلام آباد (میڈیا پاکستان): سابق وزیراطلاعات اور ن لیگ کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ اداروں میں کچھ لوگ بدروحوں کا کام کررہے ہیں، پورا ادارہ نہیں کچھ لوگ حکومت گرانے ک سازش میں شریک ہیں، تحریک انصاف مہرے کے طور پر کام کرتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے وزیراعظموں کو نکالا جاتا تھا تو دو تین ماہ میں لوگ نام بھی بھول جاتے تھے لیکن اس بار لوگوں نے فوری ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بدروح گھومتی ہے، یہ بدروح سیاسی جماعتوں، سیاستدانوں اور اداروں میں بھی موجود ہے۔
پرویزرشید نے کہا کہ تحریک انصاف نے آمرانہ سوچ کے مہرے کے طور پر کام کیا، اس سوچ کا ہرسطح پر مقابلہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھیجنے میں کسی اور نے کردارادا کیا مگر ان کی حکومت انہیں باہر جانے سے روک نہ سکی۔ پرویزمشرف کو روکنے کے لیے ریاست کے تمام اداروں کی مدد کی ضرورت تھی جو حکومت نہیں مل سکی، پرویزرشید نے اپنے وزیرداخلہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہوتے ہوئے حکومت کے خلاف فیصلے آئے، ان کے ہوتے ہوئے جے آئی ٹی بنی، ان کے ہوتے ہوئے ہی ویٹس ایپ کالیں بھی ہوئیں۔
پرویزرشید نے کہا کہ انہیں وزارت سے ہٹایا جانا کوئی بڑا ایشو نہیں، وہ ایک سیاسی ورکر ہیں اور اس حیثیت سے کام کرتے رہیں گے، جمہوریت کو بچانے کےلیے اگر انہیں وزارت قربان کرنی پڑی تو یہ کوئی بات نہیں، ان کے وزیراعظم بھی اسی فلسفے پر قائم ہیں اور صبرسے کام لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …