ممبئی (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)اداکار عامر خان کی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان “بھارت ،چین اور امریکہ میں آئی میکس فارمیٹ میں ریلیز کی جائے گی ۔پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم ”ٹھگز آف ہندوستان “بھارت اور چین میں ایک ہی دن نمائش کے لئے پیش کی جائے گی لیکن فلم سازوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کو چین بھارت اور امریکہ میں آئی میکس فارمیٹ میں ریلیز کی جائے گی ۔فلم کی کاسٹ میں عامر خان ،کترینہ کیف ،امیتابھ بچن ،فاطمہ ثناءشیخ اور رونیت رائے شامل ہیں ۔فلم کے ہدایتکار ویجے کرشنا ہیں ۔فلم 7 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔
