پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے طبہ و طالبات نےسیشن کورٹ کا دورہ…

لاہور(میڈیا 92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے طبہ و طالبات نےسیشن کورٹ کا دورہ کیا,طالبعلموں کو عدالتی کارروائی کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بچوں نے  قانون کے حوالے سے ججز اور وکلاء سے قانونی سوالات بھی کیے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے 48 طلبا و طالبات کو سیشن کورٹ کا دورہ کروایاگیا۔۔۔دورے کے دوران طلبہ و طالبات کو سیشن جج لاہور نے بریفنگ دی اورطلبہ و طالبات نے عدالتوں میں براہ راست کیسز کی سماعت بھی۔دیکھی۔دورے کا مقصد طلبا طالبات میں عدالتی معاملات سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد، سینئر سول جج شکب عمران، ایڈیشنل سیشن جج رائے آفتاب احمد،دالدار حسین اور دیگر ججز بھی موجود تھے جنہوں نے طلبا طالبات کو ویڈیو کورٹ روم اور بخشی خانے سمیت دیگر عدالتوں کا دورہ کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …