بنینان (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز)سال بھر اچھی صحت چاہیے تو کیچڑ اچھالو، چین کے صوبے یننان میں بیماریوں سے بچنے کیلئے انوکھی رسم ادا کی گئی۔ ہزاروں افراد کھلے میدان میں جمع ہو کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہے۔ کارنیوال کے آغاز میں روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ کیچڑ میں لت پت شرکاء ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص کرتے رہے۔
