فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ڈربی شائر کو جوائن کر لی


لاہور( سپورٹس ڈیسک /میڈیا92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلیے ڈربی شائر کو جوائن کر لیا ہے وہ ایونٹ کے پہلے 10 میچز کیلیے ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔32 سالہ پیسر 6 جولائی کو ڈربی شائر کے ہوم گراونڈ پر لنکا شائر کے خلاف میچ سے آغاز کریں گے جبکہ 3 اگست کو برمنگھم بیئرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا آخری میچ کھیلیں گے۔ ڈربی کے کرکٹ ایڈوائزر کم برنٹ کا کہنا ہے کہ وہاب ایک تیز اور باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں اور وہ ایونٹ میں ہماری ٹیم ان کے تجربے سے بھرپور استفادہ کرے گی۔واضح رہے کہ وہاب ریاض اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اسیکس، کینٹ اور سرے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ مجموعی طور پر 167 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 21.22 کی اوسط سے 197 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 28 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …