موٹرسائیکل پراٹھائیس کلومیٹرسفرروزانہ طے کرنے والی باہمت ٹیچر…..

(پاکستان ڈیسک/میڈیا 92 نیوز) ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والی پرائمری اسکول ٹیچر نے مثال قائم کردی۔ باہمت خاتون اٹھائیس کلومیٹر کا پہاڑی علاقہ موٹرسائیکل پر طے کرکے اسکول پہنچتی ہے۔
ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقے میں علم کی شمع جلانے کا عزم لیے مہ جبین نامی پرائمری اسکول ٹیچر روزانہ اٹھائیس کلومیٹر کا دشوار سفر موٹرسائیکل پرطے کرکے کلیری اسکول پہنچتی ہے۔

قبائلی دشمنیاں،ڈاکوؤں کے خوف اور فرسودہ رسومات کو اپنی ہمت و حوصلے سے شکست دینے والی مہ جبین کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ چھ سال سے یہاں تعینات ہوں۔ چاہے سردی ہو یا گرمی، جیسے بھی حالات ہوٕں میں روزانہ قبائلی علاقے میں خود موٹرسائیکل چلاکر طویل سفر طے کرنے کے بعد یہاں بچوں کو پڑھانے آتی ہوں۔
تونسہ شریف کی مہ جبین صرف یہی چاہتی ہے کہ قبائلی علاقے کا کوئی بچہ بھی علم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …