جسمانی اور جنسی طاقت، پاکستانی مردوں اور عورتوں کی ’یوگا ‘ میں دلچسپی بڑھنے لگی

(میڈیا 92 نیوز)پاکستان میں آج کل مردوں اور عورتوں میں ایک ایسی ورزش کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جس کی طرف ماضی میں کسی پاکستانی نے توجہ ہی نہیں دی تھی لیکن اب نہ صرف اس ورزش کے کلب کھل رہے ہیں جبکہ ٹرینرز سے اس ورزش کو سیکھ کر پارکوں اور گھروں میں اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

تقریبا 5000 ہزار سال قبل ہمالیہ کے دلکش پہاڑوں سے شروع ہونے والی یہ خوبصورت ورزش ’ یوگا‘ بے پناہ جسمانی، ذہنی اور روحانی فوائد کی حامل ہے۔ قدیم برصغیر کے باسی اس ورزش کو اپنے ذہن پہ قابو پانے، روحانی مسائل حال کرنے، بیماریوں کے علاج اور جنسی صحت کے تحفظ کے لیے استعمال کرتے تھے۔

جدید میڈیکل سائنس نے بھی یوگا کو جنسی صحت کے لیے ایک بہترین ورزش قرار دیا ہے اور جنسی صحت کے ماہرین سرعت انزال، تنائو اور جنسی خواہش کی کمی جیسے امراض میں مبتلا لوگوں کو باقاعدگی سے یوگا کرنے کا مشورہ دیتے نظر آتے ہیں
یوگا اور مباشرت کا بہت گہرا اور مضبوط رشتہ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے بہت ضروری ہیں۔
یوگا آپ کے ذہن کو تر و تازہ کرتا ہے۔ یہ بات متعدد بار ثابت کی جا چکی ہے کہ جنسی خواہش کا سارا تعلق ذہن سے ہے۔ لہذا یوگا کرنے سے ذہن پریشانیوں سے بچا رہتا ہے جس کے باعث جنسی خواہش تیز ہوتی ہے اور آپ مباشرت سے بھی بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق مخالف جنس کو دیکھنے پہ ذہن ایک وائبریشن پیدا کرتا ہے۔ یہ وائبریشن دل کو سگنل دیتی ہے جو عضو تناسل کی جانب خون کی فراہمی تیز کرتا ہے اور اس طرح تناو حاصل ہوتا ہے۔ یوگا باقاعدگی سے کرنے والے مردوں میں کبھی تناو کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا

یوگا کا جنسی صحت پہ ایک اور مثبت اثر یہ ہوتا ہے کہ سرعت انزال کا مسئلہ ختم ہو جاتا ہے۔ سرعت انزال اس وقت تقریبا 90 فیصد مردوں کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ یوگا کی پریکٹس سے آپ با آسانی اپنے اعصاب پر قابو پانا سیکھ جاتے ہیں اور آپ اپنے اعصاب پر قابو پانا سیکھ گئے تو آپ عضو تناسل پہ بھی قابو پا سکتے ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ یوگا ایک سیدھی سادھی ورزش ہرگز نہیں بلکہ ایک مشکل اور مربوط قسم کی پریکٹس ہے اور اس کے کچھ مخصوص پوز اور سٹیپ ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یوگا ورزش سے صرف مردوں کو ہی جسمانی اور جنسی طور پر فائدہ نہیں ہوتا بلکہ اس ورزش سے مردوں کو حاصل ہونے والی تمام طاقت اور فوائد عورتوں کو بھی حاصل ہوتے ہیں۔
’جیسے مرد طاقت ور ہوتا ہے، ویسے ہی یوگا کرنے والی عورت کی جسمانی خوبصورتی ، گائنی اور جنسی صحت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …