ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری


(لاہور نامہ/میڈیا92نیوز) پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے 25 لاکھ روپے تک کی سمارٹ لون سکیم متعارف کروا دی ۔ آن لائن درخواست پر ہی تمام پراسیس مکمل ہوگا۔

مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن محمد اجمل بھٹی نے فلیٹیز ہوٹل میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ سمارٹ لون کی تین سکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں حکما، ہومیوپیتھ اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے دو لاکھ روپے تک کے قرضہ کی سکیم اور ینگ ڈاکٹرز کیلئے پراپرٹی گارنٹی کے بغیر بلا سود 7 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا جبکہ سینئر ڈاکٹرز بھی 25 لاکھ روپے تک قرضہ لے سکیں گے۔

اس موقع پر ڈی ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان بھی موجود تھیں۔ اجمل بھٹی نے کہا مستند ڈاکٹرز کے کلینکس قائم ہونے سے عطائیت کا خاتمہ ہوگا۔ قرضہ کے حصول کیلئے آن لائن سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں آن لائن درخواست پر ہی تمام پراسیس مکمل ہوگا اور دفتر کے چکر لگانے سے چھٹکارا ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں اور جنوبی پنجاب میں کلینک قائم کرنے والوں کو قرضہ کیلئے ترجیح دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …