ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت اورنج لائن ٹرین کو میٹرو بس اور لاہور ریلوے سٹیشن سے منسلک کر دیاجائے گا-خواجہ احمد حسان

لاہور( میڈیا پاکستان )سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت اورنج لائن ٹرین کو میٹرو بس اور لاہور ریلوے سٹیشن سے منسلک کر دیاجائے گا ۔ ٹرین سے بس اور بس سے ٹرین تک پیدل چل کر جانے والوں کی سہولت کے لئے دو خصوصی راستے بنائے جائیں گے ۔ منصوبے پر پونے تین ارب روپے لاگت آئے گی ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس مقصد کے لئے خواہشمند انجینئرنگ فرموں اور کنٹریکٹرز کی پری کوالفیکشن کے لئے 9ستمبر2017ء تک درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔
انہوں نے بتایاکہ شہریوں کی سہولت کے لئے میٹرو ٹرین کو میٹرو بس سے منسلک کرنے کے لئے جین مندر کے مقام پر زیر زمین بنائے جانے والے اورنج لائن کے انار کلی سٹیشن سے میٹرو بس کے ایم اے او کالج سٹیشن تک زیر زمین راستہ تعمیر کیا جائے گاتاکہ پیدل چلنے والے سڑک پر آئے بغیر ہی ایک سے دوسری جگہ پہنچ سکیں۔
اسی طرح مسافروں کی سہولت کے لئے لاہور ریلوے سٹیشن کو اورنج لائن میٹروٹرین بوہڑ والا چوک سٹیشن سے منسلک کرنے کے لئے زمین سے 40فٹ بلندی پر راستہ بنایا جائے گا -مسافر اس پر نصب خودکار واکولیٹر پر کھڑے ہو کر پیدل چلے بغیر ہی ا یک سے دوسری جگہ پہنچ سکیں گے – ٭٭٭٭٭
فوٹو کیپشن: لاہور ریلوے سٹیشن کو اورنج لائن میٹروٹرین بوہڑ والا چوک سٹیشن سے منسلک کرنے کے لئے مسافر خودکار واکولیٹر پر کھڑے ہو کر پیدل چلے بغیر ہی ا یک سے دوسری جگہ پہنچ سکیں گے –

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …