ایم ایم عالم روڈ پر واقع اعجاز آرٹ گیلری میں "کر باٹھ ” کی نمائش کا انعقاد کیا گیا


(لاہور نامہ/میڈیا92نیوز) ایم ایم عالم روڈ پر واقع اعجاز آرٹ گیلری میں "کر باٹھ ” کے عنوان سے مختلف اقسام کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔دل کو چھوتے آرٹ کے مختلف شاہکار شرکا کو خوب بھائے۔کرباٹھ کے پر سکون ماحول کو مختلف آرٹسٹوں نے اپنی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بیان کیا۔ایم ایم عالم روڈ پر منعقد کی گئی اس نمائش میں مختلف 13 آرٹسٹوں نے حصہ لیا۔کسی کے کرباٹھ کا رہن سہن اہم اور لوگوں کی پسند نہ پسند کو کلے پیسز ، ماڈرن سکلپچرز اور پیپر سکلپچرز کے ذریعے عکاسی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔تو کسی نے رنگوںں اور الفاظ کا سہارا لے کر سکیچز اور نظمیں لکھ کر کرباٹھ کی خوبصورتی بیان کی۔آرٹسٹوں کا کہنا تھا کرباٹھ جانے کا تجربہ بہترین تھا ۔ایسی نمائشوں کا انعقاد کثرت سے ہونا چاہیے۔شرکا نے ایک ہی نمائش میں فن ہاروں کے مختلف اندازوں کو خاصا پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …