باغبانپورہ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ میاں بیوی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی


(لاہور نامہ/میڈیا92نیوز) باغبانپورہ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ میاں بیوی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی، شوہر جہان فانی سے رخصت ہو گیا جبکہ بیوی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی 30 سالہ مزمل کا اکثر اپنی بیوی 26 سالہ ماریہ کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔ بدھ کی رات بھی دونوں میں جھگڑا ہوا جس دوران مزمل نے آہنی راڈ کے وار کر کے ماریہ کو زخمی کر دیا اور دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، بعد ازاں اس کی اہلیہ نے بھی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزمل کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ ماریہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او باغبانپورہ خالد کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑوں کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …