ہماری حکومت نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے نواز شریف…

(حکومت ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔
صادق آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قوم سے مذاق کر رہی ہے، انہیں کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صادق آباد جاگ رہا ہے تو جنوبی پنجاب کا دل جاگ رہا ہے، نواز شریف کو بھی آپ سے اتنی ہی محبت ہے، یہ محبت آسانی سے نہیں ملتی، میں خوش نصیب ہوں، زندگی بھر صادق آباد کے لوگوں کا پیار یاد رکھوں گا۔

نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی تو شے ہی کچھ نہیں، ان کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا، کرکٹ کے زمانے میں نواز شریف کی خدمت کو بھول گئے، شوکت خانم ہسپتال بنانے کے لیے ہماری خدمت کو بھلا دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کی خدمت کی، اندھیرے دور کیے، دہشتگردی ختم کی، موٹر ویز بنائے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پشاور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور ہم نے بنائی۔


اس سے قبل جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ لوگ خواجہ آصف کی قدر اس لیے کرتے ہیں کہ وہ وفادار آدمی ہیں اور عوام اپنے ہر دل عزیز لیڈر پر محبتیں نچھاور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ لوٹوں کی دال نہیں گلنے والی کیوں کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا الیکشن میں وہ انجام ہوگا کہ آئندہ لوگ پارٹی چھوڑنے سے پہلے 10 بار سوچیں گے۔ اے پی پی

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …