اپوزیشن وزیر قانون پنجاب پر خوب برسی ، شدید احتجاج


(لاہور نامہ/میڈیا92نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا ۔اپوزیشن کا وزیر قانون پنجاب کے خلاف شدید احتجاج۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کہتے ہیں رانا ثنا اللہ کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کی میڈیا سے گفتگو ۔صوبائی وزیر قانون پر خوب برسے ،بولے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت اجلاس ملتوی کیا گیا۔جب تک رانا ثنا اللہ معافی نہیں مانگتے احتجاج جاری رہے گا۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی ٹیچنگ کو نصاب کا حصہ بنانے کے لئے بل کو پاس کرنا فائنل ہوا تھا۔لیکن بل پر جان بوجھ کر کارروائی نہیں چلنے دی گئی، اس پر حکومتی بینچوں کا رویہ شرمناک ہے۔جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وسیم اخترنے بھی رانا ثنا اللہ اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔کہتے ہیں سب مل کر رانا ثنا اللہ کو مجبور کریں گے کہ وہ معافی مانگیں۔ قرآن کی تعلیمات سے متعلق بل پر کارروائی کو جان بوجھ کر روکا گیا۔ایم پی اے وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے بجٹ میں شراب پر ایکسائز ڈیوٹی معاف کرنا اللہ سے لڑائی ہے۔ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی سزا پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …