عدالت پیش نہ ہونے پر 30 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری.

لاہور (میڈیا 92 نیوز)ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے طلب کرنے کے باوجود مختلف مقدمات میں عدالت پیش نہ ہونے پر 30 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اشرف اعوان نے تیس ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے مختلف مقدمات میں عدالت پیش نہ ہونے پر تیس ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔  پراسیکیوشن  نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عدالتی حکم کے باوجود عدالت پیش نہ ہو رہے ہیں ان ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا جائے۔ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا،  غالب مارکیٹ اور تھانہ شادمان میں مختلف مقدمات درج تھے۔عدالت نے ملزموں رمضان،  راحیل ، غلام مصطفی،  ارشد ، کرامت علی،  محمد شفیق ، آصف علی،  عبدالوحید ، شفاقت، محمد شفیق سمیت 30 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے.

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …