عدالتی احکامات نہ ماننے اور مقدمات کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ کو شوکاز نوٹس

لاہور (اپنےخبر نگارسے)ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے عدالتی احکامات نہ ماننے اور مقدمات کی رپورٹ چالان عدالت پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا  ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے باوجود عدالت پیش نہ ہونا افسران کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے اور ایک سال سے زیادہ پرانے کیس کا چالان رپورٹ پیش نہ کیا گیا۔قانون کے مطابق چودہ دن میں چالان رپورٹ عدالت پیش کرنا ہوتی ہے۔عدالت نے ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا.

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …