سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس میں ڈی ائی جی رانا عبد الجبار کی حاضری معافی کی درخواست…

لاہور(میڈیا 92 نیوز)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس میں ڈی ائی جی رانا عبد الجبار کی حاضری معافی کی درخواست 17مئی تک منظور کر لی،،،،،جبکہ عوامی تھریک کے وکیل نے تین گواہان کے بیانا ت پر جر ح مکمل کرلی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس کی سما عت کی،،،،دوران سماعت استغاثہ کے ملزم ڈی ائی جی رانا عبدالجبار کی جانب سے ایک بار پھر حاضری معافی کی درخؤاست جمع کروائی گئی جسے عدالت نے 17 مئی تک منظور کر لیا۔ دوران سماعت مقدمہ 510/14 میں عوامی تحریک کے وکیل رائے بشیر احمد نے تین گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی جبکہ اے سی ماڈل ٹاون طارق منظور چانڈیو کے وکیل نےانکی بریت کی درخؤاست پر بحث مکمل کر لی،اسسٹنٹ کمشنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واقع کے وقت طارق منظور چانڈیو موقع پر موجود نہی تھا،لہذا انہیں  مقدمہ سے بری کیا جائے۔ انسدا د ہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل استغاثہ کیس میں مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی.

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …