(میڈیا 92 نیوز)پاکستان کے مشہور کرکٹر شاہد خان آفریدی سماجی خدمات میں بھی خوب پیش پیش رہتے ہیں اوروہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔
آفریدی کی سماجی خدمات پر ہلیری کی شاباش سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی آفریدی کی ان خدمات اور صلاحیتوں کی معترف ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا اور آفریدی کے مقاصد میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس ویڈیو کو شاہد آفریدی نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی ہلیری کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام دیا تھا جس کا شکریہ بھی بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ادا کیا۔
Thank you @HillaryClinton for supporting the cause of #Humanity and your best wishes.
Together we all are #HopeNotOut@SAFoundationN pic.twitter.com/vGIFVyJtmB
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 1, 2018
آفریدی کی سماجی خدمات پر ہلیری کلنٹن کا نیک خواہشات کا اظہار
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کوہاٹ اسپتال بنانے میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی معاونت کر رہے ہیں۔