عدلیہ مخالف تقریر پر احسن اقبال کو نوٹس…

حکومت(میڈیا 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر کے خلاف درخواست پر وزیرداخلہ احسن اقبال کو نوٹس جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بینچ نے احسن اقبال کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت درخواست گزار ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے متفرق درخواست میں کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
اس موقع پر عدالت نے احسن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مئی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے احسن اقبال کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

​​ ​

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …