فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی روس پہنچ گئی


روس(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز )فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی میزبان دیس روس پہنچ گئی، میگا ایونٹ 14جون سے شروع ہوگا۔ جرمنی کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کا عالمی سفر ختم، طلائی ٹرافی دنیا بھر کے سفر کے بعد میزبان ملک روس پہنچ گئی۔ سینکڑوں شائقین نے ورلڈ کپ ٹرافی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نمائشی فٹبال میچ بھی کھیلا گیا۔ ٹرافی کی نمائش روس کے چوبیس شہروں میں کی جائے گی۔فٹبال کے عالمی مقابلے 14 جون سے شروع ہوں گے۔برازیل میں ہونے والا دوہزار چودہ کا عالمی کپ جرمنی کی ٹیم نے جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …