انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر کردیا


دبئی (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا۔ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ میں ہوا تھا۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق آف اسپنر کی تمام گیندوں کے دوران بازو کا خم 15 ڈگری سےکم رہا اور ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کر سکتے ہیں۔ میچ ریفریز کو اب بھی آزادی ہے کہ اگر انہیں مستقبل میں شک ہو کہ حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک ہے تو پھر وہ انہیں دوبارہ سے جائزے کا کہہ سکتے ہیں اور میچ آفیشلز سے تعاون کے لیے آف اسپنر کے تبدیل شدہ ایکشن کی تصاویر اور ویڈیوز انہیں فراہم کی جائیں گی۔ پہلی مرتبہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر 2014 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور پھر بولنگ ایکشن میں بہتری اور ٹیسٹ کے بعد انہیں اپریل 2015 میں بولنگ کی اجازت دے دی گئی۔محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن 24 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے کے بعد ان پر جولائی 2015 میں 12 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی اور پھر ایکشن میں دوبارہ سے بہتری کے بعد

انہیں نومبر 2016 میں بولنگ کرانے کی اجازت دے دی گئی۔ تیسری مرتبہ حفیظ کا بولنگ ایکشن اکتوبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والی ایک روزہ سیریز میں رپورٹ ہوا اور پھر نومبر 2017 میں ایک بار پھر ان کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …