قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ تقریب میں روزنامہ پاکستان کے سینئر جرنلسٹ کو گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا…

تحریک استحکام پاکستان کونسل کے زیر اہتمام قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ تقریب میں روزنامہ پاکستان کے سینئر جرنلسٹ عامر محمود بٹ کو گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا یکم مئی کو ہونے والی پروقار تقریب میں مہمان خصوصی رخسانہ کوثر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مسعود عرفان صدر حکومت آزاد کشمیر سمیت دیگر اہم شخصیت نے شرکت کی تحریک استحکام پاکستان کونسل کے چئیرمین شیر بہادر چغتائی کی جانب سے سینئر جرنلسٹ عامر بٹ کی خدمات کا نا صرف اعتراف کیا گیا بلکہ ملک پاکستان سے محبت سماجی سوچ اور خدمت خلق کیساتھ پروفیشنل طریقے سے ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر بھی ان کی کاوشو ں کو سراہا اس موقع پر شیر بہادر خان چغتائی کا کہنا تھا کہ روز نامہ پاکستان کے سینئر جرنلسٹ عامر بٹ قومی ہیرو ہیں اور ہم ہر سال پاکستان کے کونے کونے سے ایسے ملکی ہیروز کو ڈھونڈ کر ان کی قوت محب الو طنی اور شعور اجاگر کرنے والی پریکٹس کی روشنی میں ان جیسے ہیروز کو قائد اعظم گولڈ میڈل جیسے ایوارڈ سے نوازتے ہیں اور ایسے ہیروز اور شخصیت کے تمام پہلوؤں کا جا ئز ہ لینے کے بعد انتخاب کیا جاتا ہے دوسری جانب روز نامہ پاکستان عامر بٹ کا کہنا تھا قائد اعظم گولڈ میڈل کے ایوارڈ سے نوازنا میرے لئے باعث فخر ہے۔یہ گولڈ میڈل میرے بڑے بھائی سیکرٹری ایمرا آصف بٹ کے نام وقف ہے جن کی بدولت میں آج اس مقام پر ہوں اوریہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور صحافت سے وابستہ ٹیچرز کی محنت کا نتیجہ ہے

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …