بیجنگ میں چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی…

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ موٹر شو پوری آب و تاب سے جاری ہے جس میں چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی ہے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی بیجنگ کے کنونشن سینٹرمیں موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے50سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں سے سجا یہ موٹر شو 4مئی تک جاری رہیگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلز موجود ہونگے جن میں معروف آٹو موبائل کمپنیوں کی الیکٹرک کاریں مرکزِ نگاہ بنی ہوئی ہیں ۔

کئی ہزار اسکوائرمیٹرز رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں رواں برس لاکھوں سے زائد افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …