چوہدری نثار کا بڑا اعلان، مریم نواز پریشان

اہم ترین(میڈیا 92 نیوز)سلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے آئندہ انتخابات کے لیے چار حلقوں سے میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ چار حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جن میں سے دو صوبائی اور دو قومی حلقے ہونگے، چوہدی نثار این اے 59،این اے 63،پی پی 10اور پی پی 14سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری نثار کے اعلان پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ابھی پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم چوہدری نثار نے پہلے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے واضح ہو گیا ہے کہ انہیں پارٹی ٹکٹ ملے یا نہ ملے وہ چار حلقوں سے ہی الیکشن لڑیں گئے، اس سے قبل بھی چوہدری نثار نے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری نثار کی جانب سے چار نشستوں پر الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن مشکلا ت کا شکار ہو سکتی ہے کیونکہ چند روز قبل چوہدری نثار نے مریم نواز کے ماتحت کام کرنے سے انکار کردیا تھا کےجس کے بعد میاں نوازشریف اور چوہدری نثار میں دوریاں پیدا ہوگئیں تھیں، چوہدری نثار نے مزید کہا کہ این اے 63 ٹیکسلا سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …