اسلام آباد اترنے والی پرواز کو لاہور کیوں اتار ا گیا؟

لاہور(میڈیا92نیوز)اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرطیارہ پارک کرنے کی جگہ کم ہونے پرپی آئی اے کی کراچی سے اسلام آبادجانے والی پروازکولاہوراتارلیاگیا۔مسافروں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے تین صفر صفر کی منزل تبدیل کر کے اسلام آباد کی بجائے لاہور ایئرپورٹ پر اتارا گیا تو مسافروں نے عملے سے تلخ کلامی شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق پرواز کو اس لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ نہیں کرایا گیا کیونکہ وہاں پہلے سے موجود جہازوں کی وجہ سے مزید طیارے پارک کرنے کی جگہ کم پڑ گئی۔دوسری جانب سول ایوی ایشن انتظامیہ نے پرواز کے مسافروں کو جہاز سے نکال کر لاو¿نج منتقل کرنےکی تجویز کو بھی رد کر دیا جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ، اس دوران ممکنہ ہنگامہ آرائی پرقابو پانے کے لیے اے ایس ایف کمانڈوز بھی الرٹ رہے۔پی اے ذرائع کے مطابق اسی پرواز میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری بھی سفر کر رہی تھیں جنہیں تاخیر سے مشکلات کا سامنا رہا۔ بعد ازاں اسلام آباد ایئرپورٹ سے کلئیرنس ملنے کے بعد پرواز کو لاہور سے اسلام آباد بھجوایا گیا تو مسافروں سمیت ڈیوٹی عملے نے سکھ کا سانس لیا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …