جرمنی میں چاکلیٹ چور خواتین کا گروہ گرفتار


برلن (فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) جرمنی میں خواتین کا چاکلیٹ چور گروہ پکڑا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر بران شوائیگ میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں خاتون کو چاکلیٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔خاتون کے سکرٹ کے نیچے سے9 کلوگرام چاکلیٹ برآمد ہوئی ۔ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ایک اور ساتھی گاڑی میں اس کی واپسی کا انتظار کررہی ہے پولیس نے اسکی دوست کوبھی گرفتار کیا تو گاڑی سے مزید 50 کلو سے زائد چاکلیٹس برآمد ہوئیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …