لندن (فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) لندن کی ”کینڈوکو “ نامی ڈانس اکیڈمی سالوں سے معذور اور غیر معذور افراد کو ڈانس سکھاتی آرہی ہے ۔یہ اکیڈمی 1991 میں سیلیسٹ ڈانٹکر نامی ڈانسر نے قائم کی ،وہ 1973 میں ایک پرفارمنس کے دوران گرکر زخمی ہوگئیں تھی جس کے بعد وہ معذور ہوگئیں تاہم انہوں نے ڈانس کرنا نہیں چھوڑا ۔اپنی معذوری کے بعد انہوں نے اس اکیڈمی کو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ،جہاں ہر کوئی ڈانس سیکھ سکتا ہے ۔
