لاہور(میڈیا92نیوز) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت خرید ایک سو 16 روپے سے بڑھ کر ایک سو 20 روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر ایک ہفتے میں 4 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ جبکہ دوسری طرف سونے کی قیمتوں میں 15 سو کی نمایا کمی ہوئی ہے۔ 24 قیراط سونے کی قیمت کم ہو کر 59 ہزار 1 سو 50 روپے ہو گئی ہے۔
