نیب ریفرنسز: نوازشریف، حسن، حسین نواز پیش نہ ہوئے

اسلام آباد: ریفرنسز کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے طلب کیے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز، اسحاق ڈار اور طارق شفیع نیب لاہور میں اب تک پیش نہیں ہوئے۔
پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت نیب کو 4 ریفرنسز 6 ہفتوں میں یعنی 8 ستمبر تک دائر کرنا ہیں۔
نیب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں اور جائیداد سے متعلق تفصیلات اکیس اگست تک طلب کی گئی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے تصدیق کی کہا نوازشریف یا ان کے خاندان کا کوئی فرد نیب میں پیش نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے کسی فرد کونیب سے نوٹس نہیں ملا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے نیب کا سعودی حکومت کو خط
تحقیقاتی عمل کی نگرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم راولپنڈی کے ڈائریکٹر رضوان احمد کریں گے جب کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …