سمارٹ فونز کی روشنی سے کینسر کا خطرہ دگنا


بارسلونا (ٹیکنالوجی ڈیسک / میڈیا92 نیوز) اسمارٹ فونز ،ٹیبلٹ اور ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس سے نکلنے والی نیلی روشنی بلیو لائٹ سے کینسر کا خطرہ دگنا ہو جاتا ہے ۔عالمی سطح پر ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے اسمارٹ فونز اور ایل ای ڈیز سے نکلنے والی نیلی روشنی کوانسانی صحت کے لیے انہتائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ بلیو لائٹس نہ صرف بریسٹ کینسر کاسبب بنتی ہیں بلکہ اس سے مثانے پر وسٹیٹ کے کینسر کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے ۔بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے محققین نے 11 خطوں کے 4 ہزار افراد پر تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ گھروں کے اندر اور باہر ایل ای ڈی سے نکلنے والی نیلی روشنی کینسر جیسے جان لیوا مرض کو بڑھانے کا بڑا ذریعہ ہیں ۔ تحقیق کے مطابق الیکٹرانکس ڈیوائسز سے نکلنے والی شعاعیں انسانی جسم میں موجود گھڑی پر اثر انداز ہوتی ہیں بالخصوص ایسے افراد جولمبی نیند کیلئے اسے استعمال کرتے ہیں ۔یہ ان ہار مونز کو نشانہ بناتی ہیں جو کینسر کاسبب بنتے ہیں ۔یہ شعاعیں گھر اور اسٹریٹ لائٹس میں استعمال ہونے والی ایل ای ڈی لائٹ سے بھی نکلتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …