ویڈیو گیمز ریاضی اور سائنس میں بچوں کی کارکردگی بنائیں بہتر


نیویارک (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) عام طور پر والدین ویڈیو گیمز کو اپنے بچوں کی ذہنی نشوونما کا دشمن سمجھتے ہیں لیکن جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ویڈیو گیمز سے بچوں میںبڑھنے کی صلاحیت بہتر ہونے کے علاوہ ریاضی اور سائنس میں بھی ان کی کاکاردگی بہتر ہوتی ہے ۔آسٹریلوی یونیورسٹی کے پروفیسر کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے ویڈیو گیمز کے بچوں کی ذہنی نشوونما پر اثرات کے حوالے سے تحقیق کی جسکے مطابق بچوں میں روزانہ ویڈیو گیم کھیلنے سے قوت فیصلہ اور حافظے پر اچھے اثرات پڑتے ہیں جو تعلیم کے میدان میں ان کی مدد کرتے ہیں ۔البتہ ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ اس مطالعے کو پرتشدد ویڈیو گیمز کے حق میں دلیل نہ سمجھا جائے کیونکہ ان کے منفی اثرات انہتائی خطرناک ہوتے ہیں اس کے برعکس اساتذہ کیلئے ان کا مشورہ ہے کہ تدریس میںمدد دینے کیلئے روم میں ایسے ویڈیو گیمز سے مستفید ہوا جاسکتا ہے جن میں تشدد نہ ہو اور کھیل کھیل میںتعلیم کی طرف راغب کرنیوالے ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …