پی ایم ایس افسروں کا چیف سیکرٹری آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور (میڈیا 92 نیوز) پی ایم ایس افسران کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں چیف سیکرٹری کے دفتر کے سامنے نماز جمعہ بعد احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ پی ایم ایس کی کال پر لاہور ڈویژن اور سول سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے افسران نے چیف سیکرٹری دفتر کے سامنے لائن بنا کر خاموش احتجاج کیا جبکہ اس وقت سول سیکرٹریٹ میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ۔ تقریبا پندرہ منٹ پی ایم ایس افسران لائن بنا کر چیف سیکرٹری دفتر کے باہر کھڑے رہے اور تالیاں بجاتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …