پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی راجگڑھ میں انتخابی مہم

(میڈیا پاکستان ) پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی راجگڑھ میں انتخابی مہم،یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کا غذات مسترد کرنے کی ہمت نہ تھی،ملکہ عالیہ نے کاغذات جمع کرانے کی بھی زحمت نہ کی،ووٹروں کو ٹھکرا کر لندن کی اڑان لے لی،انتخابی مہم میں ن اور جنون آمنے سامنے آگئے، ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی،دھکم پیل اور گالی گلوچ بھی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق این اے ایک سو بیس کی انتخابی مہم میں تحریک انصاف کی امیدار ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیگر رہنماؤں عندلیب عباس،مسرت چیمہ،جمشید اقبال،زبیر نیازی سمیت دیگر رہنماؤں اور ورکروں کے ہمراہ راجگڑھ یونین کونسل چونسٹھ میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائی۔مہم کے دوران یاسمین راشد نے گھر گھر جا کر خواتین میں تحریک انصاف کے پمفلٹس تقسیم کیئے اور انہیں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو سپوٹ کرنے کی تلقین کی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی گھر گھر جاکر رہائشیوں سے ووٹ مانگ رہی ہے جبکہ ن لیگی امیدوار ملکہ عالیہ نے حلقہ تو کیا الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرانے کی زحمت نہ کی۔
انتخابی مہم کے دوران موٹرسائیکلوں پر نوازشریف کی فلیکسز تھامے ورکروں بھی آگئے۔لیگی ورکروں کے بار بار گزرنے پر دونوں پارٹیوں کے ورکروں کے درمیان شدید نعرے بازی شروع ہوگئی اور دیکھتے دیکھتے بات دھکم پیل اور گالی گلوچ تک پہنچ گئی۔
مقامی رہائشیوں نے بیچ بچاؤ کراکر ورکروں کے درمیاں بات رفع دفع کی۔یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کیخلاف پی ٹی آئی کی سات پٹیشنز خارج کیں۔کلثوم کی نااہلی کیلئے عدالت اور الیکشن ٹربیونل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …