حیدرآباد دکن (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کے باﺅلر منوج تیوری کا باﺅلنگ ایکشن شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔سن رائزر حیدر آباد نے کنگز الیون کو پنجاب کو شکست دیکر ایک اور کم ٹوٹل کا دفاع کیا لیکن میچ میں ہار اور جیت کے علاوہ منوج تیوری کایکشن خبروں میں رہا ۔ان کے ایشن کو سری لنکا کے سابق باﺅلر مالنگا اور بھارتی آل راﺅنڈر کیدار جادھو سے ملتا جارہا ہے ۔تیوری نے میچ میں ایک ہی اوور کرویا لیکن وہی میڈیا کی توجہ مرکز بنا رہا ۔یاد رہے کہ حیدر آباد نے میچ میں 132 رنز کا دفاع کیا تھا ہدف کے تعاقب میں کنگز الیون کی ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔
