بارسلونا ٹینس ڈبلز: اعصام الحق فائنل میں پہنچ گئے


بارسلونا (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ،اعصام اور جین راجر نے سیمی فائنل میں گوئیڈ وپیلا اور نیکولاس جیری کو شکست دی ۔جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میںاعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹان کے گوئیڈ پیلا اور ان کے چلی کے جوڑی دار نکیولاس جیری کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-6 ،(7-5 ) ،3-6 اور 10-7 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …