افغانستان کے خلاف کوہلی کو کھلانے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھنے لگا


ممبئی:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ پر ویرات کوہلی کو 14 جون کو بنگلور میں افغانستان کیخلاف شیڈول ٹیسٹ میں کھلانے کے لیے دباؤ بڑھنے لگا۔

بی سی سی آئی حکام تو چاہتے ہیں کہ کوہلی افغان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں تاہم سپریم کورٹ کی مقررہ کردہ کمیٹی کی خواہش ہے کہ کوہلی دورئہ انگلینڈ کے پیش نظرکنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلیے اس دوران کاؤنٹی میچز میں حصہ لیں۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی آفیشلز پر یہ بھی دباؤ آرہا ہے کہ افغان ٹیم کوہلی کی عدم شرکت کو اپنی بے عزتی خیال کرسکتی ہے، لہذا اس تاریخی میچ میں ان کی شرکت ضروری ہونی چاہیے، انھیں نہ کھلانا براڈ کاسٹر کے ساتھ بھی غیرمنصفانہ بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …