کیریبین لیگ،پولارڈ کی جگہ ہولڈر بارباڈوس کے کپتان مقرر


کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں کیرون پولارڈ کی جگہ بارباڈوس ٹرائڈینٹس کی قیادت کریں گے۔ ہولڈر گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کی وجہ سے سی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ 26 سالہ ہولڈر اس متعلق کہا ہے کہ کپتان مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ ایونٹ 8 اگست سے 16 ستمبر تک شیڈول ہے، ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ واضح رہے کہ بارباڈوس کی ٹیم گزشتہ سیزن میں 10 میں سے صرف 4 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …