کرکٹ کا مہنگا ترین میچ


لندن ( سپورٹس ڈیسک /میڈیا92نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ 2019 سے بڑا منافع ہونے کی امید ہے۔ کرکٹ کا سرتاج ایونٹ کرکٹ کی جنم بھومی میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ کے گھر لارڈز میں 14کو جولائی شیڈول فیصلہ کن معرکہ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ ہوگا۔ فائنل ٹکٹ کی قیمت 395پائونڈ ہوگی جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 63ہزار روپے بنتی ہے۔ ٹکٹس کے کم سے کم نرخ 188 پائونڈ یعنی تقریباً 30ہزار روپے ہوگی۔ میگا ایونٹ کے دوران ای سی بی کو 8لاکھ ٹکٹس کے عوض چار کروڑ پائونڈ کی آمدنی متوقع ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میچز لندن اسٹیڈیم میں کرانے کی کافی کوششیں کیں غالباً اس کی بڑی وجہ اس میں 60 ہزار سے زائد نشستوں کی گنجائش ہو لیکن عام طور پر فٹبال میچز کیلیے استعمال ہونے والے گرائونڈ کو کرکٹ کیلئے تیار کرنا کافی مہنگا سودا ثابت ہورہا تھا اس لیے یہ تجویز قابل عمل نہیں سمجھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …