نیویارک میں امریکی خاتون اول کے مومی مجسمے کی نمائش


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) امریکی خاتون اول میلا نیا ٹرمپ کے مومی مجسمے کی مادام تسا میوزیم میں رونمائی ہوئی ،آئندہ ماہ مجسمہ واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائیگا ۔نیویارک کے مادام تسا میوزیم میں 20 فنکاروں نے 3 ماہ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ وقت گزار ا سابق ماڈل کا مکمل مجسمہ تیار کرلیا ۔وائٹ ہاﺅس کے سابق پریس سیکرٹری سین سپائسر نے امریکی خاتون اول کے مجسمے کی رونمائی کی ۔مجسمے کی میلا نیا ٹرمپ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جس کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد میوزیم آئے گی ۔مومی مجسمہ 31 مئی کے بعد واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …