ڈیٹا چوری سیکنڈل کے باوجود فیس بک کی آمدنی میں اضافہ


نیویارک (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) کوائف کے غیر قانونی استعمال کے واقعات کے باوجود سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی آمدنی اور صارفین کی تعداد بڑھی ہے ۔فیس بک کے مطابق 2018 ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے شیئرز سے ہونیوالی آمدنی میں 63 فیصد کا اضافہ ہوا ۔جس کے بعد اسی عرصے میں فیس بک کی کل آمدنی بارہ ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے ۔دوسری جانب یکم جنوری تا31 مارچ 2018 ءکے دوران تقریباً 2 کروڑ سے زائد صارفین فیس بک پر فعال رہے ،جوگزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ کے گزشتہ صدارتی انتخابات میں فیس بک صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے کی خبروں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو شدید دباﺅکا سامنا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …