16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے واٹس ایپ استعمال پر پابندی


نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا92 نیوز) سوشل میسچنگ ایپ واٹس ایپ کو اب یورپ میں 16 سال سے کم عمر نوجوان استعمال نہیں کرسکیں گے ۔یورپی یونین کا اطلاق اب واٹس ایپ پر بھی ہوگا جس کے تحت اب 16 سال سے کم عمر کے نوجوان اپنے والدین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ سروس استعمال نہیں کرسکیں گے ۔یورپی یونین میں پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ انتظامیہ نے ڈیٹا تحنظ کے قوانین کی وجہ سے اپنے صارفین کیلئے عمر کی حد 13 سال سے بڑھا کر 16 سال کردی ہے اور اب واٹس ایپ استعمال کرنے والے پر انے اور نئے صارفین سے پوچھا جائے گا کہ آیا ان کی عمر 16برس سے زائد ہے یا نہیں ۔واضح رہے کہ واٹس ایپ سروس کو فیس بک خرید چکا ہے اور اب ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …