سیکوئلز میرے لئے خوش قسمتی کا باعث ہیں :جیکولین


ممبئی (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ فلموں کے سیکوئلز ان کیلئے خوش قسمتی کا باعث ہیں۔ جیکولین فلم ”ریس 2 “،جڑواں 2 “اور ”ہاﺅس فل“ سلسلے کی فلموں میں دکھائی دیں ۔اس سلسلے میںان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی فلم ”مرڈر“کے سیکوئل ”مرڈر2 “ سے شروع ہوئی جس کے بعد انہیں متعدد فلموں کے سیکوئلز کی پیشکش کی گئی اور انہیں لگتا ہے کہ سیکوئلز ان کیلئے خوش قسمتی کا باعث ہیں ۔جیکولین ان دنوں ”ریس 3 “ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ،فلم 15 جون کو ریلیز ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …