لیسکو: ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع

(میڈیا پاکستان) لیسکونےبجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئےتیس ارب روپے کے ایڈوانسڈمیٹرنگ انفراسٹرکچر کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا، کمپنی نےناردرن اور ساوتھ سرکل سےڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کے لوڈ اور صارفین کی تفصیلات طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو نے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر کےپائلٹ پراجیکٹ پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، کمپنی نے ڈسٹری بیوشن سسٹم سےلوڈ کی تفصیلات طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں آپریشن ونگ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کے لوڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمرز کے لوڈ کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں، کمپنی نے ٹرانسفارمرز پر صارفین کی تعداد اور لوڈ کی تفصیلات مانگی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تفصیلات جمع ہونے کے بعد میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کیا جائیگا،ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 30 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہوگا،منصوبے میں ابتدائی طور پر کمپنی کے ناردرن اور ساوتھ سرکل کے صارفین شامل ہیں،صارفین کو جدید میٹرز کی تنصیب سے اووربلنگ اور بجلی چوری سے چھٹکارا ملے گا جبکہ کنٹرول روم سے بلنگ اور بجلی چوری کی نشاہدہی کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …