تعلیم کی وجہ سے دیگر اقوام آگے نکل گئیں، ترقی کےلئے انسانوں پر سرمایہ کاری کرنا پڑھتی ہے،عمران خان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کی وجہ سے قومی اوپر جاتی ہیں، نوجوانوں کو دیکھ کرلگتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ایک وقت میں مسلمان سب سے آگے تھے، تعلیم کی وجہ سے دیگر اقوام آگے نکل گئیں، ترقی کےلئے انسانوں پر سرمایہ کاری کرنا پڑھتی ہے، آج مغرب ہم سے آگے کیوں چلا گیا ہے، معاشرہ کمزوروں کی مدد کرنے سے بنتا ہے، انسانوں کا معاشرہ انسانیت سے بنتا ہے، معاشرہ قوانین اپنا کرہی ترقی کرسکتا ہے، انسان اورجانور کے معاشرے میں فرق ہے، غلام عاشرہ کبھی کوئی بڑا کام نہیں کرسکتا، 60کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں ہیومن ڈویلپمنٹ میں سامنے آگے تھا، کچھ احمق حکمرانوں نے سوچا سڑکیں اور پل بناکر معاشرہ اوپر چلا جاتا ہے، قوانین اپنانے والا معاشرہ ہمیشہ ترقی کرتا ہے، جب معاشرہ کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے توشہبازشریف کی ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے۔ نوجوان جتنا بڑا سوچیں گے اتنا بڑا انسان بن جائیں گے۔ میں بچپن سے ہی بڑی سوچ رکھتا تھا،شوکت خانم کا سوچا تو لوگوںنے کہا کہ نہیں بن سکتا۔حق اور سچ پر کھڑے رہیں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی، میں ایک سنگ میل عبور کرکے دوسرے کا سوچتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …