وزیر اعظم کا مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ…

.اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز) وزیر اعظم نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کچھ دیر بعد ایوان صدارت میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں حلف اٹھائیں گی۔ ان سے صدر مملکت ممنون حسین حلف لیں گے۔ اس سے قبل آج (جمعہ کو) ہی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی انتہائی متحرک رہنما مریم اورنگزیب کو ڈان لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی برطرفی کے بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات بنایا گیا تھا۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ میں بھی ان کے پاس اطلاعات و نشریات کا قلمدان برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …