ممبئی (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بالی وڈ اداکارہ ایلیا ڈی کروز نے کہا کہ زندگی ایک ہی بار ملتی ہے اور اس میں صرف کام نہیں کرسکتے ۔اگر آپ صرف کام ہی کرتے رہیں گے تو اپنی زندگی کے اہم لمحات او ر سال کھودیں گے ۔میں ان لوگوں میں سے نہیںہوں جو 24 گھنٹے کام کرتے ہیں اور اگر مجھے 2 گھنٹے فراغت کے ملتے ہیں تو میںاس سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں ۔انہوں نے بہت سی ساﺅتھ فلموں میں کام کیا ہے اور اس سے وقفہ لینا چاہتی ہیں ۔
