IPL: کوہلی کو 12 لاکھ روپے جرمانہ


بنگلور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) رواں انڈین پریمئیر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنا ءپر رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔انڈین پر یمئیر لیگ گورننگ کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رائل چینلجر ز بنگلور کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں اووز ختم کرانے میں ناکام رہی جس کی پاداش میں کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔اس ضمن میں ویرات کوہلی نے کہا کہ جرمانے کا فیصلہ لیگ مینجمنٹ کا جس کے خلاف وہ اپیل نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …