آئی سی سی کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کیلئے پرامید


کولکتہ(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے امید ظاہر کی ہے کہ 2028 ءمیں شیڈول لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی دوبارہ واپسی ہوجائے گی ۔آخری مرتبہ 1900 ءمیں منعقدہ پیرس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ہوئے تھے اور اس کے بعد اولمپکس گیمز میں کرکٹ نہیں کھیلا جاتا لیکن ورلڈ گورننگ باڈی اب دوبارہ اس کھیل کو گیمز میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔آئی سی سی نے کولکتہ میں منعقدہ آئی سی سی بورڈ اجلاس کے آخری روز اس بات کا اعلان کیا ۔آئی سی سی چیف ایگز یکٹو یور چرڈسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ کو دوبارہ اولمپکس گیمز میں شامل کرنا ہماری دیرینہ خواہش بن گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …